Cloud Front
Ban ki Moon

ایل او سی پر پاکستان اور بھارت صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ،بان کیمون

پرامن بات چیت شروع کرنے کے لئے دونو ں ممالک کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو

نیویارک : اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل با ن کیمون نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں بھارتی میڈیا کے مطابق بان کیمون کے ترجمان فرمان الحق نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل ہمیشہ ہی بھارت اور پاکستان پرامن بات کے لئے زرر دیتے ریہ ہیں کہ وہ آپس کے اختلافات افہام و تفہیم اور پرامن گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں ۔ بان کیمون نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کے مابین جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور فریقین کو مشورہ دیاہے کہ وہ صبر سے کام لے کر سرحدی کشیدگی پر قابو پانے کے اقدامات کریں ۔