Cloud Front
Rishi Kapoor

رشی کپور کرینہ کے بیٹے کے نام کے تنازعے پر مخالفین پر پھٹ پڑے

بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہے ، تنقید کرنے والے اپنا کام کریں، رشی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنی بھتیجی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کے نام پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات میں پھنس چکے ہیں لیکن لیجنڈری اداکار اب اپنی بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعے میں کو دپڑے ہیں۔

کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورتنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہیں۔ ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ماں باپ اپنے بچے کا نام جو بھی رکھیں اس سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے لیکن اس بات کو لے کر سب لوگ کیوں پریشان ہیں، تنقید کرنے والے اپناکام کریں کیوں کہ یہ ماں باپ کی خواہش ہے۔