Cloud Front
Warner

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں وارنرریکارڈ بنا نے کیلئے تیار

کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار

میلبورن: آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں۔توقع ہے کہ ڈیوڈ وارنرپاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنگ میل عبور کر لیں گے جس کے بعد وارنر یہ اعزاز پانے والے 19ویں آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے۔وارنر نے 2011میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اوران کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 59 میچز کی 108 اننگز میں 4949 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 16 شاندار سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔قوی امکان ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والیدوسرے ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کرلیں گے۔کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13 ہزار 378 رنز بنا رکھے ہیں۔