Cloud Front
Australia vs Pakistan

کینگروز کو پچھاڑنے کیلئے شاہینوں کی جم کرمحنت

میچ کیلئے غیرمعمولی حفاظتی انتظات کئے گئے ہیں، کمشنر میلبورن
کچھ مشتبہ افراد پکڑے ہیں۔ کھلاڑیوں کی سیکوریٹی پرکوئی چانس نہیں لے سکتے

میلبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم کاٹریننگ سیشن جاری ہے ، شاہین اورکینگروزکے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیرچھبیس دسمبرسے شروع ہوگا۔برسبین میں لگاشکست کا داغ دھونے کیلئے شاہین پرعزم ہیں۔ کینگروزکومنہ توڑ جواب دینے کی تیاری کر لی گئی۔ پریکٹس سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔ریاستی پولیس کمشنرکا کہنا ہے کہ میچ کیلئے غیرمعمولی حفاظتی انتظات کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران فول پروف سیکیورٹی ہوگی کمشنرگراہم ایشٹن کے مطابق کچھ مشتبہ افراد پکڑے ہیں۔ کھلاڑیوں کی سیکوریٹی پرکوئی چانس نہیں لے سکتے۔دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ تین میچز کی سیریزمیں آسٹریلیا کو ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔