Cloud Front
saif ali khan

سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار نے بیٹے کی پیدائش کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے

ممبئی: سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ اور بیٹے تیمور کو وقت دینے کے لیے فلم نگری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے 1993 میں فلم ’’پرم پرا‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلم ’’عاشق آوارہ‘‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘،’’ آءؤ پیار کریں‘‘،’’لو کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘،’’دل چاہتا ہے‘‘،’’کل ہوناہو‘‘،’’سلام نمستے‘‘ اور’’ریس‘‘ شامل ہیں

لیکن اب چھوٹے نواب 23 سالہ کیرئیر سے ریٹائرمنٹ لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی اورکرینہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر چھوٹے نواب اور ان کا خاندان خوشی سے نہال ہے جب کہ سیف علی خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ جلد ہی فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔اداکار اس وقت فلم’’شیف‘‘ اور ’’رنگون‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہیں جلدی ختم کرنے کی کوششوں میں جت گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے فلموں کی تکمیل کے بعد چھوٹے نواب فلم نگری سے کنارہ کشی کا باضابطہ اعلان کردیں گے تاہم پٹودی خاندان کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔