Cloud Front
Lessco

لیسکو نادہندگان سے5ارب 87کروڑ79لاکھ کے بلوں کی مد میں رقم وصول کرنے میں ناکام

لاہور: لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نادہندگان سے5ارب 87کروڑ79لاکھ کے بلوں کی مد میں رقم وصول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ نادہندگان سے اربوں کی وصولی ہوسکی اور نہ ہی کنکشن منقطع کیے جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو اپنے نادہندگان سے اربوں روپے کی وصولی نہ کرسکی۔3لاکھ 62ہزار نجی صارفین کے ذمہ3ارب 48کروڑ روپے واجبات جبکہ4ہزار سرکاری ملازمین نادہندگان کے ذمہ 2ارب38کروڑ روپے واجبات ادا ہیں۔ اس کے برعکس نادہندگان میں1ماہ سے3سال تک بل جمع نہ کروانے حوالے صارفین بھی شامل ہیں۔