Cloud Front
Dhoni

دھونی کیخلاف بیان دینے پر شائقین ایشون سے ناراض

سال کا بہترین کھلاڑی قرار پانے کے باوجود ہندوستانی شائقین ایشون سے پر برس پڑے
ایشون نے اپنی کارکردگی کا سہرا دھونی کی بجائے ویرات کوہلی کو ٹھہرایا ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا

نئی دہلی : ہندوستانی اسپنر روی چندرہ ایشون کو مسلسل عمدہ کارکردگی پر سال کا بہترین کرکٹر قرار دیے جانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی ہندوستانی شائقین عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر پر برس پڑے۔
آئی سی سی کی جانب سے سال 16۔2015 میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی ایوارڈ سے عزت افزائی کی گئی جس میں روی ایشون واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے دو ایوارڈ جیتے۔ایشون کو سال بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیے جانے کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین کھلاڑی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی بھی دی گئی۔ایوارڈ ملنے پر ایشون نے ویڈیو پیغام میں آئی سی سی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے، ویرات کوہلی، ٹیم کے بقیہ کوچز اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھونی کے جانے کے بعد ایک نوجوان کپتان نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی اور ہم درست راستے ہر چل پڑے اور ہمارے نئے نوجوانوں کا گروپ ہے۔اسکے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بھی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور دھونی کو یکسر نظر انداز کردیا۔دھونی کے شائقین کو یہ بات انتہائی ناگوار گزری اور انہوں نے ایشون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے احسان فراموش قرار دیا۔شائقین نے کہا کہ جس شخص نے تمہارے کیریئر کو اس مقام تک پہنچایا تم نے اس کا یہ صلہ دیا اور اس شکریہ تک ادا کرنا گوارا نہ سمجھا۔