Cloud Front
FBR

آف شور کمپنیوں کیلئے ون ٹائم ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاریاں

وزارت خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں

اسلام آباد: حکومت نے آف شور کمپنیوں کا سرمایہ ملک میں لانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ کالے دھن اور ٹیکس چوری پر سزا نہیں جزا ملے گی۔ آف شور کمپنیوں کے لیے ون ٹائم ایمنسٹی سکیم لانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانامہ سمیت آف شور کمپنیز کا سرمایہ ملک میں واپس لانے کے لیے ون ٹائم ایمنسٹی سکیم کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان لانے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ اقدام غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔