Cloud Front

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو شامی بچوں سے اظہار یکجہتی

شامی بچے اصل ہیرو ہیں،شام کے بچے اپنی اْمید نہ کھوئیں، دنیا اْن کے ساتھ ہے، رونالڈو

لزبن: عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ شامی بچے اصل ہیرو ہیں۔ شام کے بچے اپنی اْمید نہ کھوئیں، دنیا اْن کے ساتھ ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ شامی بچے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں لیکن سب ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے لئے بہت جلد آسانیاں پیدا ہو جائیں گی اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جن بچوں کے والدین دنیا میں نہیں رہے، ان کی مدد کی جائے گی۔رونالڈو نے شامی بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹ بال کے اچھے کھلاڑی سہی لیکن اصل ہیرو آپ ہیں، اپنی امید نہ کھوئیں، وہ آپ کی مدد کریں۔