Cloud Front
dr asim

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کے 2ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

کراچی : کراچی میں احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن کے 2ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی طبعیت ناسازی کے باعث ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر2ریفرنس کی سماعت کی سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے ایک میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی.

جس میں بتایاگیاکہ ڈاکٹرعاصم حسین کی طبعیت 19دسمبرکوانتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل کردیاگیاہے ڈاکٹروں نے ان کوایک ہفتہ کے لیے آرام کامشورہ دیاہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کے عارضہ قلب اوردیگربیماریوں کے ٹیسٹ کیئے جارہے ہیں جس پرعدالت نے 17ارب روپے کے کرپشن کے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ عدسالت میں 462روپے کرپشن کے ریفرنس میں نیب نے اپناپانچواں گواہ منی اکسچینج کمپنی کے ملازم نوید کوپیش کیاجس نے اپنابیان ریکارڈکروایانیب کے وکیل کی جانب سے دستاویزات پیش کئے جانے پرملزمان کے وکلہ نے اعتراض کیاجس پرعدالت نے مزیدسماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔