Cloud Front

سابق گورنرعشرت العباد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے امکان!

سابق گورنر سندھ عشرت العباد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے
پیپلزپارٹی کو حیدرآباد اور کراچی میں مضبوط کرنے کی تیاریاں
کراچی :‌باغی ٹی وی کے انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق سابق گورنر عشرت العباد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، چونکہ گورنر سندھ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ان کے پاس سیاسی لحاظ سے گراؤنڈ نہیں تھی انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی حیدر آباد اور کراچی میں گراؤنڈ مضبوط بنانی ہے .

تاہم وہ دو سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے لیکن وہ مدت تک اپنی سیاسی گراؤنڈ بنانے کا کام کریں گے. چند روز پہلے گورنر سندھ کے صاحبزادے کے شادی میں ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے حصہ لیا ، شادی کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، رحمان ملک دیگر کو نمایاں‌طور پر دیکھاجا سکتا ہے