Cloud Front
syria

شام میں جنگ کے دوران 3 لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک، 16 ہزار بچے شامل، تنظیم انسانی حقوق

حلب: انسانی حقوق کی تنظیم نے شام سے جاری خانہ جنگی سے متلعق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری خونریز جنگ میں تین لاکھ بارہ ہزار شامی مارے گئے، جن میں سولہ ہزار بچے بھی شامل ہیں۔شام سے جاری خانہ جنگی سے متلعق انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شام کے اڑتالیس لاکھ شہری پناہ گزینی اختیارکرنے پرمجبور ہوئے، جبکہ سڑسٹھ لاکھ افراد کو آبائی علاقے چھوڑکرجاناپڑا۔

رپورٹ کے مطابق ستائیس لاکھ شامیوں نے ترکی میں پناہ گزینی اختیارکی، دس لاکھ افراد نے لبنان میں، جبکہ ساڑھے چھ لاکھ افراد نے اردن میں پناہ لی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے سبب شام کی معیشت تین عشرے پہلے کی سی حالت پرلوٹ گئی ہے، ریونیوختم ہوگیا ہے اور زیادہ ترانفراسٹرکچرتباہ ہوگیا ہے۔