Cloud Front

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی،

اسلام آباد: خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی منائی گئی ، ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اپنی منفرد شاعری کی کتاب خوشبو سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، پروین شاکر 26 دسمبر 1994کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔