Cloud Front
Waseen Akram

بڑا اسکور کرکے آسٹریلیا پر پریشر ڈالا جائے ،وسیم اکرم

لاہور: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے بعد جیت کا چانس ہوتا ہے۔ بڑا اسکور کرکے آسٹریلیا پر پریشر ڈالا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سہیل خان کا ٹیم میں واپس آ نا خوش آئند ہے،سہیل نئی گیند سے وکٹ لیتارہا ہے۔ ٹیم اچھا سکور کرے گی تو باؤلنگ میچ کو وننگ سٹینڈ پر لاسکتے ہیں