Cloud Front
George Michael

معروف برطانوی گلوکار جارج مائیکل 53سال کی عمر میں انتقال کرگئے

آکسفورڈ : معروف برطانوی گلوکار جارج مائیکل 53سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران جارج مائیکل کے 10کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 53سالہ جارج مائیکل کا انتقال آکسفورڈ میں واقع ان کے گھر میں ہی ہوا ہے۔ جارج مائیکل 80کی دہائی میں پاپ بینڈ ’ویم‘ کا حصہ تھے بعد میں انہوں نے سولو کیریئر اپنایا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران ان کے 10کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے۔ ان کے مشہور گانوں میں کیئرلیس وِسپر، لاسٹ کرسمس اور کلب ٹروپیکانا شامل ہیں۔