Cloud Front
Azhar Ali

اظہر علی کیلنڈر ایئر میں1 ہزارسکوربنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

میلبرن : اظہر علی کیلنڈر ایئر میں 1ہزار زنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات ک ے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میلبرن میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جسے بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا۔ پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے ہیں اور میچ کے دوران بارش جاری ہے۔اظہر علی 66رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جس کے بعد وہ کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز محسن خان ، انضمام الحق ، یونس خان اور محمد یوسف کے کو حاصل ہے۔