Cloud Front
Dr Asim

جسٹس عدنان کریم کا ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان کریم نے کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم کیس، توہین عدالت کے مرتکب کون؟

جسٹس عدنان کریم کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کے بعد درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔نیب ریفرنس میں کھاد اسکینڈل، سرکاری زمین پر قبضے اور منی لانڈرنگ سمیت 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ڈاکٹر عاصم سیاسی قیدی ہیں….!