Cloud Front
Deepika_padukone

دیپکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ پر حادثہ ایک کارکن ہلاک

مورچا پاڈاکا رہائشی مکیش ڈاکیا فلم کے سیٹ پر کام کررہاتھا کہ پانچ فٹ کی بلندی سے پشت کے بل زمین پر گر گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی آنیوالی فلم کے سیٹ پر حادثے کے نتیجہ میں ایک پینٹر دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ مورچا پاڈاکا رہائشی مکیش ڈاکیا فلم کے سیٹ پر کام کررہاتھا کہ پانچ فٹ کی بلندی سے پشت کے بل پر زمین پر گر گیا جس کے باعث اسے سر پر چوٹ آئی مکیش کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔