Cloud Front
Ishaq Dar

پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا خبریں بے بنیاد ہیں ،وزارت خزانہ

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قررا دے دیا ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا ۔ پانچ ہزار روپے کا نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17 فیصد پانچ ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل تھا اگر پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر دیا جائے تو کاروباری طبقے کے لئے مسائل ہوں گے