Cloud Front
rameez raja

میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا اتنا آساننہیں، رمیز راجا

اسد شفیق اور اظہر علی کی پارٹنر شپ چل گئی تو چوتھی اننگز میں آسٹریلیا پریشر میں ہوگا ، محمد یوسف

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا اتنا آسان نہیں ، پاکستان ٹیم کچھ نہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح اپنے انداز سے چال چلتے ہیں، لیکن میلبورن میں پچ مختلف ہے،میچ کی اسٹریٹجی مختلف بنانا ہوگا،جارحانہ کھیلنا ہوگا، پاکستان ٹیم تجربہ کررہی ہے ،جو اچھی بات ہے۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ 142 رنز پر 4 وکٹیں گرجانے کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی کو اب لمبی اننگز کھیلنا ہوگی ،350 رنز بنانے ہوں گے ،تب ہی چوتھی اننگز میں آسٹریلیاپر پریشر پڑے گا۔