Cloud Front

فلم: ”ایلیئن کوونینٹ ” کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز’ ایلیئن فرنچائز کی چھٹی کڑی ہے

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز’ ایلیئن فرنچائز کی چھٹی کڑی ‘ خطرناک سیارے پر موجود طاقتورخلائی مخلوق کے گِرد گھومتی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم’ایلیئن؛کوونینٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی وڈ فلم سیریز’ایلیئن‘کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گردگھوم رہی ہے، جہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی

مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کرداروں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لئے یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سینچر فاکس کے تحت آئندہ سال 19مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔