Cloud Front

بگ باس سیزن10:سلمان نے پہلی بار ویٹو پاور کا استعمال کیا

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سلمان نے خود کسی کو شو سے باہر نکالا ہو ورنہ یہ اختیار ہمیشہ بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو ہوتا ہے

ممبئی: بھارت کے متنازعہ شو بگ باس سیزن 10 میں شو کے میزبان سلمان خان نے ویٹو پارو استعمال کرتے ہوئے پریانکا کو شو سے باہر کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق بگ باس کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سلمان نے خود کسی کو شو سے باہر نکالا ہو ورنہ یہ اختیار ہمیشہ بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو ہوتا ہے۔سلمان خان نے شو کی معروف اداکارہ پریانکا جگا کو اس ہفتے فوراً گھر چھوڑنے کیلئے کہا اور بگ باس انتظامیہ کو باور کروایا کہ اگر پریا نکا کو دوبارہ شو میں بلایا گیا تو وہ کلرز پر کبھی کوئی شو نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پریانکا نے گھر کے اند موجود ایک شخص کے ساتھ بدتمیزی کی تھی،بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے ساتھ بات کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ ‘‘میں سلمان سے نہیں ڈرتی،مجھے کون سا ان کے ساتھ فلم کرنی ہے۔’’جبکہ کئی جگہ پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پریانکا کو ان کی خراب صحت کی وجہ سے شو سے باہر کیا گیا۔خیال رہے کہ بگ باس کے گھر کے اندر موجود شخصیات ہر ہفتیخفیہ طور پر ووٹنگ کرتے ہیں اور جسے سب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں وہ گھر سے بے گھر ہو جاتا ہے۔