Cloud Front
nawaaz sharif

گورنرسندھ کے متبادل کے لئے کسی ٹیکنوکریٹ یا سابق جج کی تلاش!

وفاق کو گورنر سندھ کے متبادل کی ‘تلاش’
حکومت نے گورنر کے عہدے کے لیے کسی ٹیکنوکریٹ یا سابق جج کی تلاش شروع کردی، اقدام کی واضح وجہ موجودہ گورنرکی صحت ہے،جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی نے عشرت العباد کے جانے کے بعد گزشتہ ماہ سندھ کے گورنر کا دفتر سنبھالا تھا

اسلا م آباد: وفاقی حکومت نے بیمار گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے متبادل کی تلاش کا آغاز کردیا تاکہ آئندہ ماہ سے ان کے دفتر میں موجود خلاء کو پْر کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی واضح وجہ موجودہ گورنر سندھ کی صحت ہے، اسلام آباد میں موجود اعلی حکام کے مطابق ان کی طبیعت میں خاص بہتری سامنے نہیں آرہی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی نے طویل عرصے تک گورنر کے عہدے پر فائض رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے جانے کے بعد گزشتہ ماہ نومبر 2016 کے دوسرے ہفتے میں سندھ کے گورنر کا دفتر سنبھالا تھا

تاہم وہ زیادہ عرصے گورنر ہاوس میں نہ رہ سکے اور سینے میں تکلیف اور بیماری کی وجہ سے علاج کے لیے ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ہسپتال سے فراغت کے بعد گورنر سعید الزماں صدیقی کو گورنر ہاوس جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم اب بھی وہ مسلسل میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں۔حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کے عہدے کے لیے کسی ٹیکنوکریٹ یا سابق جج کی تلاش شروع کردی ہے