Cloud Front
ECP

عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی

اکرم شیخ کی عمران خان کے خلاف ریفرنس اور پٹیشنز یکجا کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس پرسماعت10جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے کیسز یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس پرسماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اوراکرم شیخ ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر دلائل دیے۔ اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے گزشتہ 2 سال کے گوشواروں میں آف شورکمپنی کا ذکرنہیں کیا ،

انہوں نے اس ریفرنس کوپٹیشنز کے ساتھ منسلک کرنے کی درخواست کی جو مسترد کر دی گئی ، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریفرنس اورپیٹشنزکی نوعیت میں فرق ہے،ریفرنس اور پٹیشن کو یکجا نہیں کرسکتے، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کیسزکو یکجا کرنے کا نیا شوشہ چھوڑ رہے ہیں،دوران سماعت سکندربشیرنے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس موخرکرنے کی استدعا کردی،جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کر دی ۔