Cloud Front
PIA

قومی ایئرلائن کا ایک اور کا رنا مہ

قومی ایئرلائن کا ایک اور کا رنا مہ
بے نظیر بھٹو کی بر سی میں جا نے والے پی پی رہنما ؤں کو سکھر کی بجا ئے ملتا ن پہنچا دیا

کراچی : قومی ایئرلائن نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کو سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر میں بٹھا کر باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ثبوت دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر منگل کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی اے نے ہمیں سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں بٹھا دیا لیکن جہاز کے لئے ابھی تک کوئی صدقے کا بکرا نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے صدقے کے بکروں پر چلنے والی سروس بن گئی ہے ۔ میں اب صحیح طیارے میں بیٹھ گئی ہوں لیکن صدقے کا کوئی بکرا نظر نہیں آ رہا ۔