Cloud Front
Australia vs Pakistan

میلبرن ٹیسٹ: بارش کی آنکھ مچولی سے دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

پاکستان نے اظہر علی کی سنچری اور اسد شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنالیے ہیں

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث ختم، اظہر علی کے ذمہ دارانہ 139 رنز، پاکستان نے 6 وکٹوں پر 310 رنز بنا لئے پوزیشن بہتر کر لی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا لئے ہیں جبکہ کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ہے۔ اظہر علی کی ذمہ دارانہ سنچری نے پاکستان کی پوزیشن بہتر کر دی ہے۔ اظہر علی 139 رنز اور محمد عامر 28 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز اظہر علی اور اسد شفیق نے 142 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 240 رنز پر پہنچا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جبکہ برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یادگار سنچری سکور کرنے والے اسد شفیق نے نصف سنچری بنائی۔ اسد شفیق 240 کے مجموعی سکور پر برڈ کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی چھٹی 268 کے مجموعی سکور پر گری اور سرفراز احمد 10 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر رنشاء کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اظہر علی 139 رنز اور محمد عامر28 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے جیکس برڈ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔