Cloud Front
Talal Ch

پیپلزپارٹی کے چار مطالبات پر غور کر رہے ہیں،عملدرآمد بھی ہو سکتا ہے،طلال چودھری

بیانات کے علاوہ پیپلزپارٹی سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی پر تنقید بہتری کے لئے ہونی چاہئے ۔ پیپلزپارٹی کے چار مطالبات پر غور کر رہے ہیں ۔ عملدرآمد بھی ہو سکتا ہے منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چودھری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ سندھ میں بھی پیپلزپارٹی ناکام ہو جائے

بلاول بھٹو سندھ میں تبدیلی نہیں لا سکے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لئے سب کچھ کر رہی ہے بیانات کے علاوہ پیپلزپارٹی سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی ۔ پیپلزپارٹی کو کارکردگی کی ضرورت نہیں ۔ کارکردگی پر توجہ دے کر حکومت پر تنقید بہتری کے لئے ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چار مطالبات پر غور کر رہے ہیں ان کے چند مطالبات پر عملدرآمد بھی ہو سکتا ہے ۔