Cloud Front
Black Sea

روسی فوجی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

ماسکو : بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی طیارے کا بلیک باکس ساحل سے ایک میل دور 17میٹر کی گہرائی سے نکال لیا گیا۔ بلیک باکس سے طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی۔ روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی طیارے کا بلیک باکس ساحل سمندر سے ایک میل دور 17میٹر کی گہرائی سے نکال لیا گیا۔

بلیک باکس سے طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم ہو سکے گی۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز روسی فوجی طیارے میں سوار روسی فوجی اور فوجی بینڈ کے اہلکار اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرسمس منانے کے لئے شام جا رہے تھے کہ طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں طیارے کے عملے سمیت 92افراد ہلاک ہو گئے تھے۔