Cloud Front
Irfan Pathan

بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان نے بیٹے کا نام عمران خان پٹھان رکھ لیا

یہ نام ہمارے دلوں اور خاندان کے قریب ہے، نام عمران ہے، ٹویٹر پیغام

ممبئی: بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان گزشتہ ہفتے باپ بن گئے تھے انھوں نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان پٹھان رکھ لیا ہے۔عرفان پٹھان نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی انگلی پکڑے تصویر کے ساتھ نام کا اعلان کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ‘یہ نام ہمارے دلوں اور خاندان کے قریب ہے، نام عمران ہے’۔عرفان نے 20 دسمبر کو اپنے ایک ٹویٹ میں بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘اس احساس کو بیان کرنا مشکل ہے،

اس میں ایک بہترین کشش ہے، مجھے بچے سے نوازا گیا ہے’۔عرفان پٹھان نے فروری 2016 میں جدہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل صفا بیگ سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریب مکہ میں منعقد ہوئی تھی۔بڑے بھائی یوسف پٹھان نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم خوش ہیں اوراپنے خاندان میں ایک نئے پٹھان کو خوش آمدید کہتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آیان اور ریان اپنے چھوٹے بھائی کے لیے خوش ہیں’۔عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی اور کئی کامیابیاں دلائیں