Cloud Front
FBR

بیس کروڑ کی آبادی میں ساڑھے آٹھ لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروا ئے

سات لاکھ پچاس ہزار لوگوں نے آن لائن، ایک لاکھ نے مینول گوشوارے جمع کروائے ،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد: بیس کروڑ کی آبادی میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں سات لاکھ پچاس ہزار لوگوں نے آن لائن جبکہ ایک لاکھ افراد نے مینول گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین و دیگر افراد کی جانب سے آٹھ لاکھ پچاس ہزار کے لگ بھگ گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔ ان میں سے سات لاکھ پچاس ہزار آن لائن جبکہ ایک لاکھ کے قریب مینول گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ ملک میں گوشوارے جمع کروانے والوں کی واضح تعداد سرکاری ملازمین کی ہے۔ جو تقریباً انکم ٹیکس سے متعلق گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دوران گیارہ لاکھ تیس ہزار گوشوارے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جس سے وہ خاصے دور ہیں البتہ گزشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیس فیصد انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کئے ہیں