Cloud Front
amir khan

باکسر عامر خان نے ہاتھ کی سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیا

سان فرانسسکو: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ہاتھ کی سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سات ماہ بعدسان فرانسسکو میں دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔باکسر نے ہاتھ کی دیرینہ تکلیف کو دور کرنے کیلئے اکتوبر میں سرجری کرائی تھی۔وہ مئی میں کینالو الواریز سے ناکامی کے بعد سے باکسنگ رنگ سے دوری اختیارکئے ہوئے تھے۔عامرخان نئے سال میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینے کیلیے پْراعتماد ہیں۔جس کیلئے وہ لاس اینجلس جاکر اپنے منیجر سے ملاقات کریں گے تاکہ اپریل میں ہونیوالی فائٹ کیلئے حتمی تاریخ طے کرسکیں۔باکسر نے پاکستانی شائقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلی فائٹ جیت کر ان کے ساتھ جشن منائیں گے۔ تیس سالہ باکسر کا ہاتھ دو ہزار تین میں ٹوٹا تھا جس کے بعد وہ اس سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے ہیں۔۔