Cloud Front

پاکستانی ٹیم کو محمد عامر میں آل راؤنڈر کی جھلک نظر آنے لگی

کینگروزسے سیریز کے آغاز میں10ویں نمبر پر آنے والے محمد عامر کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی مل گئی

میلبورن: پاکستانی ٹیم کو محمد عامر میں آل راؤنڈر کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔کینگروزسے سیریز کے آغاز میں10ویں نمبر پر آنے والے کرکٹرکو بیٹنگ آرڈر میں ترقی مل گئی، برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے 10ویں نمبر پر 21، دوسری میں 8ویں نمبر پر41رنز بنائے، میلبورن میں بھی اسی پوزیشن پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 23گیندوں پر 28رنز بناکر ناقابل شکست ہیں۔