Cloud Front
ISlambad High COurt

ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا حکومتی نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اوگرا کے بجائے سی این جی مالکان کوقیمتوں کے تعین کا اختیار غیرقانونی ہے، درخواست میں حکومتی نوٹیفیکیشن کوغیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، سیکرٹری کابینہ نے انیس دسمبر کو وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔