Cloud Front
mahira-khan

ماہرہ خان کا اداکارہ میرا کو کرارا جواب

بزرگ اداکارائیں آرام کریں ،فحاشی سے آگے نہیں آئی اپنی محنت سے آگے آئی ہوں ، ماہرہ

لاہور: فلم اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں؟ اب بزرگ اداکارائیں ’’ آرام‘‘ کریں تو انکے لیے بہترہوں گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے۔فلم اسٹار میرا کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلم اسٹارماہرہ خان نے کہا کہ میں کسی شارٹ کٹ سفارش اور فحاشی کا سہارا لے کر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو کوئی مجھ سے حسد کر تا ہے اس کو چاہیے وہ خود کو میرے ساتھ مقابلہ کر نے کے قابل کرے۔

ماہرہ خان کی زیادہ پرموشن ، میرا کو سازش لگنے لگی