Cloud Front
Azhar Ali

اظہر علی آسٹریلیا میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

205رنز بنا کر 44سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، 1972ء میں ماجد خان نے میلبورن میں 158رنز بنائے تھے، ایشیاء کے چوتھے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل

میلبورن : اظہر علی آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ، قومی ٹیم نے اظہرعلی کی شاندار بیٹنگ اور 205انفرادی سکور کے بعد 443پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اظہر علی نے 364گیندوں کا سامنا کر کے 20چوکوں کی مدد سے 205ناقابل شکست رنز بنائے جس کے بعد وہ آسٹریلوی سر زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1972ء میں ماجد خان نے آسٹریلیا کے خلاف میلورن گراؤنڈ میں 158رنز بنائے تھے۔

اس طرح اظہر علی نے ماجد خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔اظہر علی 205رنز بنانے کے بعد ایشیاء کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ڈبل سنچری سکور کی۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری کو حاصل ہے۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔انہوں نے آجاظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔