Cloud Front
Porn Website Ban

بنگلہ دیش حکومت کا پانچ سو فحش سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں پانچ سو فحش ویب سائٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ سو فحش ویب سائٹوں کی ایک فہرست بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن کو بھیجی گئی ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ان فحش ویب سائٹوں کو بند کردیا جائے ۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سہولت کاروں اور آپریٹرز نے ہدایات پر عمل کرنا شروع کردیا ہے وزیر مملکت برائے پوسٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تارانا حکیم نے بتایا کہ ابتدائی طورپر ہم ان پانچ سو ویب سائٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ فحش نگاری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو جاری کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر چلائی جانیوالی سائٹوں کی بندش کے بعد ستر سے اسی فیصد اوورسیز پر چلائی جانیوالی سائٹوں کی بندش دوسرے مرحلے میں کی جائینگی.