Cloud Front
Deepika and Chopra

پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون کو ایک ساتھ سٹیج پر لانے کی کوشش ناکام

ممبئی: نامور ہدایت کار اور پروگرام کافی ود کرن کے میزبان کرن جوہر بالی ووڈ کی ٹاپ کی اداکارہ پریانک چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کو ایک ساتھ اسٹیج پر لانے میں ناکام ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ‘‘کافی ود کرن’’ کا حصہ بننے کے لئے ہر شخص بے تاب رہتا ہے اور ہدایت کار کی صرف ایک مرتبہ درخواست پر لوگ خود پروگرام میں شامل ہوجاتے ہیں لیکن کرن جوہر کی خواہش ہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ ان کے پروگرام کا حصہ بنیں لیکن کئی مرتبہ کوشش کے باوجود کرن جوہر کو اس میں ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرن جوہر اپنے پروگرام میں دونوں اداکاراؤں کو بلوا کر ان کی ہالی ووڈ میں انٹری اور کامیابی پر بات کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں اداکاراؤں نے ہالی ووڈ فلموں میں مصروفیات کا بہانہ بناتے ہوئے شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے سے معذرت کرلی جب کہ بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کسی شو میں شریک نہیں ہونا چاہتیں جس کی وجہ شاید دونوں کا خود کو نمبر ون اداکارہ کہنا ہے تاہم ‘‘کافی ود کرن’’ میں دونوں اداکارائیں الگ الگ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں۔