Cloud Front
Meera

تلاش ختم، میرا نے دولہا ڈھونڈ لیا

وقت آنے پر اپنے ہونے والے دولہے کومنظرعام پرلاؤں گی، اداکارائیں دنگ رہ جائیں گی: اداکارہ

لاہور: اداکارہ میرانے اپنے لیے دولہا تلاش کرلیا۔انکاکہناتھاکہ 2017میری شادی کاسال ہے میں نے فیصلہ کیاہے کہ شادی کرکے لوگوں کے منہ بندکردوں جوا آئے دن میری شادی کے حوالے سے فکرمندرہتے ہیں۔میں نے ایسادولہاتلاش کیاہے کہ اداکارائیں دنگ رہ جائیں گی۔ میں وقت آنے پر اپنے ہونے والے دولہے کومنظرعام پرلاؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا کیپٹن (ر )راجہ نویدمیرے شوہرنہیں ہیں،ان کے ساتھ ایک دوستی کا رشتہ ہے۔میرانے بتایاکہ میں پروڈکشن ہاؤس کوفعال کرناچاہتی ہوں جس میں نئے پراجیکٹ کا آغازجنوری میں ہوگا۔