Cloud Front
Saif Ali khan

سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھی فلم نہیں دیکھی۔

انہوں نے عامر خان کو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پسند بہت اچھی ہے اور پورا ملک پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ فلم دنگل بہت ہی شاندار ہو گی۔اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر خان کی دنگل 3 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شاملکرینہ کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور انہوں نے دنگل نہیں دیکھی، میں اپنے دوست اور ڈرائیور کے ہمراہ فلم دیکھنے ا?یا اور فلم سب کو بہت پسند ا?ئی۔ اس کے علاوہ سیف علی خان نے سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ سیف علی خان ان دنوں بچے کی پیدائش کے باعث چھٹیوں پر ہیں اور وہ جنوری میں ہدایتکار راجا کرشنا مینن کی فلم ’’شیف‘‘ کی شوٹنگ دوبارہ سے شروع کریں گے۔