Cloud Front
Rain in australia

میلبورن ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر

میلبورن ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر ،پاکستان کے 443رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کو22 سکور کی برتری حاصل، 4وکٹیں باقی
ڈیوڈ وارنر کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ کی بھی شاندار سنچری ، عثمان خواجہ نروس نائٹیز کا شکار 97پر آؤٹ ہوگئے
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور سہیل خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
میلبورن : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کے443 رنز کے تعاقب میں6 وکٹوں پر 465 سکور بنا لیے ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 443رنز کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کو پاکستان پر 22رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔اس وقت آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انکے ہمراہ مچل سٹارک 7رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم چوتھے روز کے کھیل کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 443 سکور 9 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی تیسری شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔کل میچ کا آخری روز ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر میچ ڈر ا ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ آسٹریلیاکی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو رینشا اور ڈیوڈ وارنر نے کیا مگر صرف 10 سکور بنانے کے بعد اوپنر میتھیو رینشا یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ، ڈیوڈ وارنر نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹ کھیلتے ہوئے 143 گیندوں پر 144 سکور بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ عثمان خواجہ کو بھی وہاب ریاض نے 97کے انفرادی سکور پر اپنا شکار بنایا۔چوتھی وکٹ پیٹر ہینڈسکومب کی گری جو 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نک میڈنسن نے 22 سکور بنائے اور وہ بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔میتھیو ویڈ کو سہیل خان نے 9 سکور بنانے کے بعد آؤٹ کیا۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے 443 کے جواب میں 465 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ میچ کا آج آخری روز ہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور سہیل خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔