Cloud Front

اداکارہ ڈیبی رینالڈز کا بیٹی کی موت کے ایک دن بعد انتقال

بہن کی وفات کے بعد والدہ اس کو بہت یاد کررہی تھی چاہتی تھی اس کے پاس رہیں ، بیٹا

لاس اینجلس : ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ ڈیبی رینالڈز، اپنی بیٹی اداکارہ کیری فشر کی موت کے ایک روز بعد فالج ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ 84 سالہ گلوکارہ اور اداکارہ ڈیبی رینالڈز کو فالج ہونے کے فوری بعد لاس اینجلس کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ‘یہ سچ ہے، وہ اب میری بہن کیری کے پاس چلی گئی ہیں، فالج کا دورہ پڑنے سے قبل ہی والدہ نے کہا تھا کہ وہ کیری کو یاد کررہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اس کے پاس رہیں انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس کے کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا اور یہ آخری جملے تھے جو انہوں نے ادا کیے’۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کئی افراد نے کہا کہ دکھ کے باعث ان کا انتقال ہوا۔اپنے دور کی کامیاب ہولی وڈ اداکارہ ڈیبی رینالڈز کو 1964 کی فلم ‘دی انسنکیبل مولی براون’ کے لیے آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد بھی کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ ڈیبی رینالڈز 1950 اور 1960 کے دور میں کئی میوزیکل اور کامیڈی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں ‘سنگنگ ان دی رین’ وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈیبی رینالڈز کی بیٹی 60 سالہ اداکارہ کیری فشر کو 23 دسمبر کو دوران سفر لندن کی ایک فلائٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ 27 دسمبر کو انتقال کرگئیں۔