Cloud Front
Khawaja-Asif

جنوری میں بارشیں نہ ہوئیں تو کوئی مسئلہ نہیں ،طویل مدت تیاری کرلی، خواجہ آصف

ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوگا، وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بارشیں نہ بھی ہوں تو طویل مدت کی تیاری ہے حالات کنٹرول میں رہیں گے ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہوگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ زراعت میں جدید طریقے استعمال کرکے پانی بچایا جاسکتا ہے اس وقت جمع کیا ہوا پانی استعمال کیا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کے استعمال میں لاپرواہی کی جاتی ہے پانی کو کم سے کم استعمال کریں اگر جنوری میں بارشیں نہ ہو ئیں تو فصلوں کیلئے پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہوگی سردیوں میں پانی سے ہزار یا بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے اس لئے لوڈ شیڈنگ کا زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا گرمیوں میں 1700 میگا واٹ زیادہ بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے ،اس وقت ذخائر کا پانی استعمال کیا جارہا ہے ۔