Cloud Front

وزیر اعظم کیساتھ نئے نامزد چیف جسٹس کی جعلی تصویر ،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

تصویر عدالت عظمیٰ کے وقارکومجروح کرنیکی سازش ہے، سوشل میڈیا پر جعلی تصویر کو شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، اٹارنی جنرل

اسلام آباد : حکومت نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر وزیر اعظم کے نئے نامزد چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت عظمی کے وقار کو مجروع کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان نے وزارت داخلہ اورآئی ٹی کوخط لکھا ہے ،خط میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جعلی تصویر شیئر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

propoganda photo

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ تصویرپاکستان کی عدالت عظمیٰ کے وقارکومجروح کرنیکی سازش ہے،جولوگ انفرادی طورپریہ تصویرشیئرکررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور صدر ممنون حسین کی اصل تصویر میں اقبال ظفر جھگڑا کی تصویر کی جگہ نئے نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کو دکھایا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئرنگ کر کے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔