Cloud Front
Malika Arora Khan

ملائکہ اروڑا نے طلاق کے لیے اربازخان سے10کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا

ممبئی: معروف بالی وڈ جوڑی ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے 18سال بعد کچھ ہفتے قبل علیحدگی کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا تھا۔تاہم اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ طلاق کو حتمی شکل دینے کے لیے ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے 10 سے 15 کروڑ روپیکا مطالبہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ملائکہ اروڑا 10 کروڑ سے کم رقم پر کسی صورت آمادہ نہیں ہیں۔جب کہ کہا جارہا ہے کہ ارباز خان نے کچھ عرصے میں یہ رقم ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔طلاق کے بعد ان کا بیٹا ارہان خان اپنی والدہ کے ساتھ رہے گا، تاہم اس کا حتمی فیصلہ مئی، 2017 میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس جوڑے نے رواں سال نومبر میں ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔