Cloud Front
FBR

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعدادمیں کمی

ایف بی آر کے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کے دعوے دھرے رہ گئے
ایف بی آر نے آن لائن سسٹم تو متعارف کرا دیا ہے، سسٹم سے عدم آگاہی، کرپشن، عدالتی نظام میں کمزوریاں، پہلے سے موجود ٹیکس گزار وں کو سہولتیں نہ ملنے کے باعث لوگ گوشوارے جمع نہیں کراتے، ٹیکس ماہرین

کراچی : ایف بی آر کے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کے دعوے دھرے رہ گئے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھنے کی بجائے 40فیصد کم ہوگئی۔اقتصادی ماہرین کہتے ہیں نہ ٹیکس وصول کرنے والے اپنی ڈگرچھوڑنے کو تیار ہیں اورنہ عام آدمی فرسودہ ٹیکس سسٹم میں آنے پر راضی ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے گوشوار ے جمع کرانے کی تاریخ پانچ بار آگے بڑھائی ،ٹیکس ریٹرن کا ہدف پورا ہونا تو ایک طرف سال 2016ء4 میں گوشوارے بھی 40 فیصد کم جمع ہوسکے اور ان کی تعدادصرف 9 لاکھ رہی ،

صنعت کار اور تاجر وں کا شکوہ ہے کہ لوگ سسٹم سے نالاں ہیں اس لیے ٹیکس نیٹ میں آنے کو تیار نہیں۔ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آن لائن سسٹم تو متعارف کرا دیا ہے لیکن اس سسٹم سے عدم آگاہی، کرپشن، عدالتی نظام میں کمزوریاں اور پہلے سے موجود ٹیکس گزار وں کو سہولتیں نہ ملنے کیباعث لوگ گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ماہرین ٹیکس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اپنی پالیسیوں کے ذریعے لوگوں کا اعتماد بحال کرے تاکہ وہ خوشی خوشی ٹیکس نیٹ میں داخل ہوجائیں