Cloud Front
Imran Khan

تحریک انصاف کا وزیراعظم کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا عوامی مہم میں تیزی لانے اور وزیراعظم کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ
عمران خان کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،جہانگیر ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس پر عوامی مہم میں تیزی لانے اور وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ یہ فیصلہ منگل کو اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اسحاق خاکوانی ،عاطف خان ، شاہ فرمان ، عامر کیانی علی امین گنڈا پور و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں عمران خان کے پیغام کو ملک کے کوچے کوچے میں پہنچانے اوروزیراعظم کو فرار کی کوئی راہ نہ دینے پر سب نے اتفاق کیا ۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے لوٹی ہوئی دولت چھپانے کیلئے پارلیمان میں جھوٹ بولا اور اب عدالتوں میں تاخیری حربے استعمال کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں لیکن ہم ان کی چالوں کو ہر صورت ناکام بنا کر عوام کے سامنے ان کی سچائی لائیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلے پر عمران خان کے موقف سب سے واقف ہیں اور لٹیروں کی سچائی سامنے لانے کیلئے عمران خان کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے