Cloud Front
Afghan Woman

افغانستان میں شوہر کے بغیر باہر جانے پر خاتون کا سر قلم

خاتون کو طالبان نے مرد کے بغر گھر سے باہر نکلنے پر قتل کیا، خبر رساں ادارہ
کابل: افغانستان میں شوہر کے بغیر گھر سے باہر جانے پر خاتون کا سر قلم کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے سرے پل کے علاقے لتی میں خاتون کا سر قلم کردیا گیا، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ خاتون کو طالبان نے گھر کے کسی مرد کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر قتل کیا تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ا?ئی ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی خاتون کی عمر 30 سال ہے اور اس کا شوہر ایران میں رہائش پزیر ہے جب کہ ان کا کوئی بچہ نہیں ہے، دوسری جانب طالبان نے خاتون کا سر قلم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے