Cloud Front
shahid afridi

کرکٹ آسٹریلیا نے سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آفریدی کو بھی شامل کرلیا

سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی شامل کرلیا ہے۔آسٹریلیا نے کپتان ویرات کوہلی کو مقرر کیا گیا ہے، بیٹنگ آرڈر کی ترتیب سے اس ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جیسن رائے، ویرات کوہلی (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرز، آندرے رسل، جوز بٹلر، فرحان بہردیان، شاہد آفریدی، جسپریت بمراہ، ایڈم زامپا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو آٹھویں نمبر پر رکھنے کی وجہ ان کی بیٹنگ سے زیادہ بولنگ پرفارمنس کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ آفریدی نے پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کی جانب سے 7 رنز کے عوض کیریئر بیسٹ5 وکٹیں لیں، اگرچہ ہیمپشائر کی جانب سے وہ زیادہ وکٹیں نہیں لے سکے مگر انگلش بیٹسمینوں کو انھیں کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہا، انہوں نے اپنی بہترین فارم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی جاری رکھی جہاں پر وہ 17 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، وہ 2016 کے ٹاپ 10 ٹی 20 بولرز میں شامل ہوئے، ان میں آفریدی کا اکانومی ریٹ بہترین تھا۔