Cloud Front
wahab riaz

وہاب ریاض کی نوبالز پر بولنگ کوچ بھی پریشان

نوبالز جیسی بیماری سے جان چھڑانے کیلیے بولرز کے ساتھ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنا ہوگا، اظہر محمود

میلبورن : وہاب ریاض کی نوبالز پر بولنگ کوچ اظہر محمود بھی پریشان ہیں۔وہاب ریاض کی نوبالز پر بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ نیٹ میں پیسر کا پیر کنٹرول میں ہوتا ہے مگر دوران میچ زیادہ تیز گیند کرنے کی کوشش میں آگے نکل جاتے ہیں، یہ مسائل گراس روٹ سطح سے آگے آتے ہیں۔اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ نوبالز جیسی بیماری سے جان چھڑانے کیلیے بولرز کے ساتھ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں نے وہاب ریاض کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل میچز میں اس طرح کی غفلت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔