Cloud Front
Pooja Bhut

اداکارہ پوجا بھٹ لاہورپہنچ گئیں

جنون گروپ کے معروف گلوکارعلی عظمت کی دعوت پرنجی دورے پرپاکستان آئی ہیں

لاہور : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجابھٹ واہگہ بارڈرکے راستے لاہورپہنچ گئیں۔ بتایاگیاہے کہ وہ جنون گروپ کے معروف گلوکارعلی عظمت کی دعوت پرنجی دورے پرپاکستان آئی ہیں۔وہ اپنے دورے کے دوران شوبزشخصیات سے ملاقات کریں گی اورلاہورکے تاریخی اورتفریحی مقامات کی سیرکریں گی۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ پوجابھٹ نیوائیرلاہورمیں منائیں گی۔